گورنر سندھ سے معروف سیاستدان علیم خان کی ملاقات، موجودہ صورت حال پر گفتگو
30 Nov 2022 15:26
ملاقات کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی شہ رگ کراچی کی ترقی کے لئے سب ایک پیج پر ہیں، بین الصوبائی ہم آہنگی کیلئے مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلے ضروری ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے معروف سیاست دان عبدالعلیم خان نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کراچی سمیت سندھ سے متعلق مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں کے مابین موجودہ صورت حال، سماجی شعبہ کی ترقی، بین الصوبائی ہم آہنگی، صوبوں کے مابین باہمی تعاون، سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی شہ رگ کراچی کی ترقی کے لئے سب ایک پیج پر ہیں، بین الصوبائی ہم آہنگی کیلئے مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلے ضروری ہیں۔ اس موقع پر عبدالعلیم خان نے گورنر سندھ کے کرادر کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے کی ترقی کے لئے گورنر سندھ کا وژن قابل ستائش ہے۔
خبر کا کوڈ: 1027678