QR CodeQR Code

آزادی مارچ کی ریلی کے اخراجات پارٹی فنڈ ریزنگ سے پورے کیے گئے، ترجمان وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

30 Nov 2022 15:43

اپنے ایک بیان میں علی تاج کا کہنا تھا کہ ریلی کیلئے صوبائی صدر پی ٹی آئی وزیر اعلی خالد خورشید سمیت پارٹی رہنما و کارکنان نے حسب توفیق حصہ ڈالا۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان علی تاج نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کے لئے نکلی تاریخی گلگت بلتستان ریلی کے اخراجات کے حوالے سے چوروں کے چیلے قاری حفیظ کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے۔ ریلی کے اخراجات کم سے کم رکھے گئے گئے۔ تمام اخراجات پارٹی فنڈ ریزنگ کے ذریعے پورے کئے گئے۔ اس میں صوبائی صدر پی ٹی آئی وزیر اعلی خالد خورشید سمیت پارٹی رہنما و کارکنان نے حسب توفیق حصہ ڈالا۔ نوکریوں و ٹھیکوں کی بندر بانٹ سے بنانے گئے 12، 12 کروڑ سے زوالفقار آباد جیسے جی بی کے مہنگے ترین علاقوں میں محل نما گھر بنتے ہیں یا پھر اسلام آباد میں مہنگے فلیٹس خریدے جاتے ہیں۔ اس حوالے سے سابق وزیراعلی قاری حفیظ پہلے نمبر پر ہیں۔ ایک ریلی پر اتنے اخراجات نہیں آتے۔ علی تاج نے کہا کہ قاری حفیظ جواب دینے سے قاصر ہے کہ وفاق پر مسلط امپورٹڈ حکومت نے سپیشل سی سی ایس سے گلگت بلتستان مکمل طور محروم کیوں رکھا؟ کیوں امپورٹڈ وزیراعظم نے سپیشل سی ایس ایس میں جی بی کا کوٹہ نہیں رکھا؟ قاری حفیظ رام کہانیاں سناکر اپنی گردن بچانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1027681

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027681/ا-زادی-مارچ-کی-ریلی-کے-اخراجات-پارٹی-فنڈ-ریزنگ-سے-پورے-کیے-گئے-ترجمان-وزیر-اعلی-گلگت-بلتستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org