QR CodeQR Code

وفاقی اور صوبائی حکومتیں ناکام ہو چکی ہیں، مولانا عبد السمیع

30 Nov 2022 15:54

گلگت جگلوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جی بی کے عوام نے تبدیلی کے نام پر ووٹ دیا تھا لیکن عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا گیا۔ مہنگائی عروج پر ہے، لوڈشیڈنگ کی وجہ سے جی بی کے کاروباری لوگ شدید متاثر ہو رہے ہیں، امتحانات سر پر ہیں لیکن لوڈشیڈنگ کی وجہ سے طلبہ و طالبات کی تعلیم بھی شدید متاثر ہو رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبد السمیع نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومت کی تمام پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں۔ عوام کے مفاد میں کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی۔ جگلوٹ اور ہینزل کے مقام پر عوام اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی جی بی کا کہنا تھا کہ جی بی کے عوام نے تبدیلی کے نام پر ووٹ دیا تھا لیکن عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا گیا۔ مہنگائی عروج پر ہے، لوڈشیڈنگ کی وجہ سے جی بی کے کاروباری لوگ شدید متاثر ہو رہے ہیں، امتحانات سر پر ہیں لیکن لوڈشیڈنگ کی وجہ سے طلبہ و طالبات کی تعلیم بھی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جی بی کا کلچر حیا، برداشت اور بھائی چارے کا کلچر ہے، گالم گلوچ ہماری ثقافت کا حصہ نہیں۔ مولانا سمیع نے کہا کہ جماعت اسلامی جی بی کے عوامی ایشوز کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کر رہی ہے اور ہر مشکل گھڑی میں قوم کا ساتھ دیا ہے۔ اجتماع سے جماعت اسلامی گلگت کے امیر مولانا تنویر حیدری، فرید اللہ خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 1027682

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027682/وفاقی-اور-صوبائی-حکومتیں-ناکام-ہو-چکی-ہیں-مولانا-عبد-السمیع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org