0
Wednesday 30 Nov 2022 16:26

اقتدار بچانے کیلئے سب متحد ہیں، معیشت کی کسی کو فکر نہیں، سعد رضوی

اقتدار بچانے کیلئے سب متحد ہیں، معیشت کی کسی کو فکر نہیں، سعد رضوی
اسلام ٹائمز۔ امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ اقتدار بچانے پر سب اکھٹے ہو رہے ہیں جبکہ معیشت بچانے کی کسی کو فکر نہیں، آخر کب تک اغیار کے آگے کشکول لئے اپنی مدد کیلئے آہ و بکا کرتے رہیں گے، اعداد و شمار سے واضح ہو رہا ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے کے بہت قریب پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء مسلسل غلط بیانی کر رہے ہیں، احتساب کے نام پر سیاسی کھیل کھیلا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار اور ذاتی مفادات کے حصول کیلئے ہر چیز کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے، بیرونی قرضوں کا بڑا حصہ حکمرانوں کے پروٹوکول پر خرچ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے، غریب دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہے، مجال ہے کہ حکمرانوں کو ملک اور عوام کی کوئی فکر ہو، اقتدار جاتا نظر آیا تو ایک بار پھر خرید وفروخت کیلئے سرگرم ہو گئے ہیں۔

حافظ سعد حسین رضوی کا مزید کہنا تھا کہ مملکت کو اسلام کی تجربہ گاہ بنانے کیلئے حاصل کیا گیا تھا، جس کے متفقہ دستور میں طے کر دیا گیا تھا کہ پاکستان میں قرآن و سنت کیخلاف کوئی کام نہیں کیا جائے گا۔ ملک کا سارا نظام اگر کفر کے تابع اور اُن کے قانون و ضوابط کے مطابق چلائیں گے تو فلاح ہمارا مقدر کیسے بن سکتی ہے؟ معاشی نظام کی بہتری اور اس کی اصلاح کیلئے اللہ اور رسولﷺ کی واضح ہدایات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 1027685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش