QR CodeQR Code

فوجی کارروائی کسی مسئلے کا حل نہیں، ترکی کو ایرانی نصیحت

30 Nov 2022 16:58

شام و ترکی کی مشترکہ سرحدوں پر تناؤ کے حوالے سے اپنے ترک ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ فوجی کارروائی نہ صرف کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ یہ تباہی و بربادی لانے کیساتھ ساتھ موجود مسائل کو مزید پیچیدہ بھی بناتی ہے


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے آج اپنے ترک ہم منصب مولود چاووش اوغلو کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں شام و ترکی کے درمیان وقوع پذیر ہونے والے فوجی تنازعے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران حسین امیر عبداللہیان نے ترکی کی پریشانیوں کے جلد از جلد دور کئے جانے پر زور دیا اور تاکید کی کہ اس مقصد کا حصول دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی گفتگو کے تسلسل کا تقاضا کرتا ہے جبکہ فوجی کارروائی نہ صرف کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ یہ تباہی و بربادی لانے کے ساتھ ساتھ موجود مسائل کو مزید پیچیدہ بھی بناتی ہے۔ اپنی گفتگو کے آخر میں انہوں نے دونوں ممالک کے تنازعات کا سیاسی حل  نکالنے میں مدد پر اسلامی جمہوریہ ایران کی آمادگی کا اظہار بھی کیا۔

دوسری جانب ترک وزیرخارجہ مولود چاووش اوغلو نے موجود مسائل کے بارے ترک موقف کی وضاحت پیش کی اور اس حوالے سے ایران کے مثبت کردار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید سفارتکاری پر تاکید کی۔


خبر کا کوڈ: 1027687

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027687/فوجی-کارروائی-کسی-مسئلے-کا-حل-نہیں-ترکی-کو-ایرانی-نصیحت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org