0
Wednesday 30 Nov 2022 18:30

قمر باجوہ کا فوج کا سیاست میں مداخلت کا اعتراف خوش آئند ہے، سعید غنی

قمر باجوہ کا فوج کا سیاست میں مداخلت کا اعتراف خوش آئند ہے، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، جنرل قمر جاوید باجوہ کا فوج کا سیاست میں مداخلت کا اعتراف خوش آئند ہے، فوج نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب غیر آئینی کام نہیں کریں گے۔ سندھ ہائیکورٹ میں صوبائی وزیر سعید غنی نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ کہ رہے ہیں پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات سے بھاگ رہی ہے، جن چار ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ہوئے ہیں پیپلز پارٹی نے کلین سوئپ کیا، ہمارا مقابلہ کسی سے نہیں، ہمیں یقین ہے حیدر آباد ڈویژن میں بھی کلین سوئپ کریں گے، کراچی میں ہماری کارکردگی پہلے سے بہتر ہے۔ الیکشن کمیشن نے جو 15 جنوری کی تاریخ دی امید ہے الیکشن ہو جائیں گے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا فوج کا سیاست میں مداخلت کا اعتراف خوش آئند ہے، فوج نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب غیر آئینی کام نہیں کریں گے، میں امید کرتا ہوں فوج کو اپنا آئینی کردار ادا کرنا چاہیئے، امید ہے آہستہ آہستہ ملک کے معاملات ٹھیک ہوں گے، لوگ جس کو ووٹ دیں گے وہی حکومت بنائے گا، خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے، پی ٹی آئی کی ملک بھر بالخصوص سندھ میں جو حالت ہے سب کو معلوم ہے، عمران خان اگر کسی شہر سے ہارا ہے تو وہ کراچی سے ہارا ہے، صوبہ سندھ میں پی ٹی آئی کے پاس امیدوار نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1027704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش