QR CodeQR Code

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا

30 Nov 2022 18:33

تاجر برادری کا کہنا ہے کہ ٹریفک اہلکاروں سے بار بار درخواست بے سود ہوچکی ہے، انہوں نے نو تعینات ڈی پی او سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں اہم مقامات پر ٹریفک پولیس کی نااہلی کے باعث ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان میں ٹانک اڈہ پر ٹریفک اہلکاروں کی نااہلی کے باعث ٹریفک جام ہونے لگی ہے، جگہ جگہ غیر قانونی چنگچی سٹینڈز کی وجہ سے راہگیر اور دکاندار پریشان ہیں۔ تاجر برادری کا کہنا ہے کہ ٹریفک اہلکاروں سے بار بار درخواست بے سود ہوچکی ہے، انہوں نے نو تعینات ڈی پی او سے ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹانک اڈہ چونکہ انتہائی مصروف شاہراہ ہے، آفسران بالا کو چاہیے کہ ٹانک اڈہ چوک پر فرض شناس اہلکار تعینات کیے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 1027705

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027705/ڈیرہ-اسماعیل-خان-میں-ٹریفک-جام-روز-کا-معمول-بن-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org