QR CodeQR Code

غیر قانونی شکار ہوا تو انکے خلاف سخت ایکشن لینگے، سیکرٹری جنگلات بلوچستان

30 Nov 2022 19:17

سیکرٹری جنگلات بلوچستان نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے تمام افسروں کو سختی سے ہدایت کردی ہیں۔ جہاں بھی کوئی غیر قانونی شکار ہوا، ان کیخلاف سخت ایکشن لینگے اور کسی کو بھی معاف نہیں کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے نایاب پرندوں اور جانوروں کا شکار کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کا عندیہ دے دیا۔ سیکرٹری جنگلات بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں کسی کو بھی غیر قانونی شکار کی اجازت نہیں دینگے اور جہاں جہاں پرندوں اور جانوروں کا شکار کیا گیا، متعلقہ افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بلوچستان میں جانوروں اور پرندوں کو تحفظ دینے کیلئے محکمہ جنگلات اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ کیونکہ ہم نے ہر سطح پر نایاب پرندوں اور نایاب جانوروں کا تحفظ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت بلوچستان کے مختلف علاقوں ژوب، خاران، پنجگور، مسلم باغ سمیت دیگر علاقوں میں نایاب پرندوں اور جانوروں کا شکار کیا جارہا ہے۔ جس سے مختلف قسم کے پرندے اور جانور نایاب ہونے لگے ہیں اور خاص کر تکتو پہاڑ پر مختلف طریقوں سے نایاب نسل کے جانوروں کو بے دردی سے مارا جارہا ہے۔ جس کے لئے ہم نے ہنگامی بنیادوں پر محکمہ جنگلات کے تمام افسروں کو سختی سے ہدایت کردی ہیں۔ جہاں بھی کوئی غیر قانونی شکار ہوا، ان کے خلاف سخت ایکشن لینگے اور کسی کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات نایاب نسل کے جانوروں اور پرندوں کی زندگیاں بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائینگے۔ کیونکہ اس وقت ہمیں نایاب نسل کے پرندوں اور جانوروں کو بچانا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1027711

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027711/غیر-قانونی-شکار-ہوا-انکے-خلاف-سخت-ایکشن-لینگے-سیکرٹری-جنگلات-بلوچستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org