0
Wednesday 30 Nov 2022 20:45

شہباز شریف کو وزیر اعظم پیپلزپارٹی نے بنایا، امجد حسین ایڈووکیٹ

شہباز شریف کو وزیر اعظم پیپلزپارٹی نے بنایا، امجد حسین ایڈووکیٹ
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر و صوبائی صدر پیپلزپارٹی امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو وزیر اعظم ہم نے بنایا، کٹھ پتلی کو بھی گھر پیپلزپارٹی نے بھیجا، ہم ہی جمہوریت کے وارث ہیں۔ گلگت میں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اسمبلیوں سے استعفے کا اعلان کر رہے ہیں، کان کھول کر سن لو کہ جی بی اور کشمیر سے استعفیٰ آپ سے ہم لیں گے۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو عوام کے مسئلے سے کوئی سروکار نہیں، یہاں عوام گندم، بجلی، پانی، صحت و تعلیم کیلئے ترس رہے ہیں، جن کٹھ پتلیوں کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا ہے ان کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔
خبر کا کوڈ : 1027725
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش