0
Wednesday 30 Nov 2022 20:57

افغانستان، مدرسے میں دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 24 زخمی

افغانستان، مدرسے میں  دھماکے کے نتیجے  میں 16 افراد جاں بحق اور 24 زخمی
اسلام ٹاءمز۔ افغان صوبے سمنگان میں ایک مدرسے میں  دھماکے کے نتیجے  میں 16 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ سمنگان کے شہر ایبک میں ایک مدرسے میں زور دار دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کے وقت نماز ادا کی جارہی تھی جس میں بڑی تعداد میں طلبا اور عام شہری بھی شریک تھی، دھماکے کی  آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ آس پاس کی عمارتوں اور گاڑیوں کی شیشے ٹوٹ گئے۔ طالبان حکام نے دھماکے کی جگہ محاصرہ کرلیا ہے، امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایک ڈاکٹر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکے کی جگہ سے 16 لاشیں لائی گئی ہیں، جن میں زیادہ تر بچے اور عام شہری ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق 24 زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہے، جس کے باعث دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاحال دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہوسکا اور نہ کسی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبل کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1027733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش