0
Wednesday 30 Nov 2022 21:00

آرمینیا کیجانب سے آذربائیجان کی فوجی چوکیوں پر فائرنگ

آرمینیا کیجانب سے آذربائیجان کی فوجی چوکیوں پر فائرنگ
اسلام ٹائمز۔ آذربائیجان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اپنی سرزمین پر آرمینیا کے مسلح گروپوں کے حملے کی خبر دی ہے۔ ترکی کے خبر رساں اداروں کے مطابق، آذربائیجان کی وزارت دفاع نے آج بدھ کے روز اعلان کیا کہ کاراباخ میں "شوشا" اور "آغدام" کے علاقوں میں باکو (BAKU) کے فوجی ٹھکانوں پر آرمینیا کے مسلح گروپ نے حملہ کیا۔ باکُو ڈیفنس منسٹری کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمینیا کے ایک مسلح گروپ نے بدھ کے روز آذربائیجان کی فوجی چوکیوں پر فائرنگ کی۔

یہ حملہ ان علاقوں سے کیا گیا، جہاں روسی امن دستے عارضی طور پر تعینات ہیں، جبکہ باکو کی بارڈر سکیورٹی فورسز نے دشمن کو اس حملے کا تسلی بخش جواب دیا۔ قبل ازیں آذربائیجان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ گذشتہ شب آرمینین افواج نے "کلباجار" اور "لاچین" کے مختلف مقامات کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان اس وقت سے حالات کشیدہ ہیں، جب 1991ء میں آرمینین فوج نے کاراباخ کے پہاڑی علاقے پر قبضہ کر لیا تھا۔

 
خبر کا کوڈ : 1027734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش