0
Wednesday 30 Nov 2022 21:01

پاکستان میں ایڈز پھیلنے کی شرح تشویشناک حد تک پہنچ گئی

پاکستان میں ایڈز پھیلنے کی شرح تشویشناک حد تک پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں ایچ آئی وی ایڈز پھیلنے کی شرح تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے جس سے اموات میں بھی اضافہ ہوا جبکہ صرف 23 فیصد کو اپنے مرض سے متعلق علم ہے۔ ان خیالات کا اظہار برج کنسلٹنٹس فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سید شرف علی نے بدھ کے روز انفیکشن کنٹرول سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ پریس بریفنگ میں کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید شرف علی ،انفیکشن کنٹرول سوسائٹی پاکستان کے صدر پروفیسر محمد رفیق خانانی سمیت دیگر طبی ماہرین موجود تھے۔ پریس بریفنگ میں طبی ماہرین نے کہا کہ گزشتہ سال دنیا بھر میں ہر دومنٹ میں ایک شخص ایچ آئی وی سے متاثر ہوا اور ہرمنٹ میں ایک شخص ایڈز کی وجہ سے ہلاک ہوا۔

یو این ایڈز کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں پاکستان میں ایچ آئی وی / ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد 210,000 تھی جس میں سے 41,000 خواتین، 170,000 مرد اور 4,600 بچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایچ آئی وی / ایڈز کے پھیلاؤ کی شرح 0.2 فیصد ہے جب کہ ایڈز کی وجہ سے ہونے والی اموات 9600 ہیں۔ ہر سال ایڈز کا عالمی دن لوگوں کو اس مرض کے بارے میں آگاہی دینے اور مثبت ایچ آئی وی والے افراد کی مدد کے لیے مختص کیا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1027736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش