0
Wednesday 30 Nov 2022 21:08

موجودہ حکومت پسماندہ طبقات کو تعلیم تک رسائی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، احسن اقبال

موجودہ حکومت پسماندہ طبقات کو تعلیم تک رسائی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے اعلیٰ تعلیم تک رسائی وقت کی اہم ضرورت ہے، موجودہ حکومت معاشرے کے پسماندہ طبقات کو تعلیم تک رسائی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہائیر ایجوکیشن اور افرادی قوت کی ترقی کے بارے میں بین الاقوامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ سربراہی اجلاس پاکستان کی ترقی کی ترجیحات کے تناظر میں ایک بروقت اقدام ہے، کیونکہ پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی نظام کے لیے امریکی تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے جس میں پرائمری اور بنیادی تعلیم سے لے کر اعلیٰ تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے سنٹرز آف ایکسیلنس کے قیام تک شامل ہیں۔

تقریب میں پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم، ریاست یوٹاہ کے سینیٹر ڈاکٹر کیتھ گروور، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ایچ ای سی، ڈاکٹر مختار احمد اور دیگر افراد نے شرکت کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں نوجوان نہ صرف اپنی مستقبل کی تعلیم کے بارے میں فکر مند ہیں بلکہ اپنی معاش، اپنی ذہنی صحت اور تندرستی کے بارے میں بھی فکر مند ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی نے پہلے ہی انکی صحت بالخصوص نفسیاتی معاونت کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح کا تخمینہ 8.5 سے 10 فیصد کے درمیان ہے، 80 فیصد نوجوانوں کی افرادی قوت کے پاس تعلیم کی سطح کم ہے اور اس کی بنیادی وجہ مہارتوں کے معیار، رسائی اور مطابقت میں فرق ہے۔
خبر کا کوڈ : 1027737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش