QR CodeQR Code

قائد ملت لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر لیاقت انتقال کرگئے

30 Nov 2022 21:18

ڈپٹی کمشنر ایسٹ راجہ طارق چانڈیو کے مطابق اکبر لیاقت علالت کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں گزشتہ کئی روز سے زیر علاج تھے جہاں وہ بدھ کی شام انتقال کرگئے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے پہلے وزیراعظم اور قائد ملت لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر لیاقت انتقال کرگئے۔ ڈپٹی کمشنر ایسٹ راجہ طارق چانڈیو کے مطابق اکبر لیاقت علالت کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں گزشتہ کئی روز سے زیر علاج تھے جہاں وہ بدھ کی شام انتقال کرگئے۔ انہوں نے اکبر لیاقت علی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کچھ عرصے سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، اسپتال کے تمام اخراجات سندھ حکومت نے اٹھائے۔


خبر کا کوڈ: 1027740

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027740/قائد-ملت-لیاقت-علی-خان-کے-صاحبزادے-اکبر-انتقال-کرگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org