QR CodeQR Code

حکومت بلوچستان نے نئے ضلع کے قیام کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا

30 Nov 2022 21:18

ایک سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ضلع کاریزات کے قیام کے حوالے سے جاری ہونے والے اکیس اور بائیس نومبر کے نوٹیفیکیشنز واپس لے لئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کی صوبائی حکومت نے نئے ضلع کاریزات کے قیام کے حوالے سے جاری دو نوٹیفیکیشن واپس لے لئے۔ قائم مقام گورنر بلوچستان کے حکم سے جاری شدہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ضلع کاریزات کے قیام کے حوالے سے جاری ہونے والے اکیس اور بائیس نومبر کے نوٹیفیکیشنز واپس لے لئے گئے ہیں۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے کئے گئے تمام اقدامات بھی واپس لے لئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1027741

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027741/حکومت-بلوچستان-نے-نئے-ضلع-کے-قیام-کا-نوٹیفیکیشن-واپس-لے-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org