0
Wednesday 30 Nov 2022 21:28

اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے پی ٹی آئی کا فیصلہ آنے کے بعد حکمت عملی بنائی جاسکتی ہے، خواجہ آصف

اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے پی ٹی آئی کا فیصلہ آنے کے بعد حکمت عملی بنائی جاسکتی ہے، خواجہ آصف
اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پنجاب اور کے پی میں کچھ لوگ ہیں جو نہیں چاہتے اسمبلیاں ٹوٹے، پی ٹی آئی کے کچھ لوگ رابطے میں ہیں۔ وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا فیصلہ آنے دیں، اس کے بعد حکمت عملی بنائی جاسکتی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا حتمی فیصلہ ایک دو روز یا جمعہ تک آ جائے گا، اس سے پہلے میں کیا پیش گوئی کرسکتا ہوں، اگر کوئی حکمت عملی ہماری ہے تو وہ میں میڈیا پر تو نہیں بتائوں گا، پی ٹی آئی کے کچھ لوگ رابطے میں ہیں۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پنجاب اور کے پی میں کچھ لوگ ہیں جو نہیں چاہتے اسمبلیاں ٹوٹیں، ظاہر بات ہے پارلیمنٹرین تو نہیں چاہتے وقت سے پہلے ان کی چھٹی ہو جائے۔ خیال رہے کہ چند روز قبل سابق وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ ہم اس نظام کا حصہ نہیں رہیں گے، اسمبلیوں سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے، اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ جلد دے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1027743
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش