QR CodeQR Code

لبنان میں ایران اور حزب الله کے ثقافتی مسئولین کا مشاورتی اجلاس

30 Nov 2022 21:37

حجۃ الاسلام سید کمیل باقر زادہ کو رواں سال ماہ اگست سے حجۃ الاسلام سید محمد رضا مرتضوی کی جگہ پر بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کا نیا ثقافتی مشیر تعینات کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے ثقافتی مسئول نے لبنان میں حزب اللہ "صیدا" کے علاقائی سربراہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ تفصیلات کے مطابق، حجت الاسلام "سید کمیل باقر زادہ" نے آج بدھ کے روز "صیدا" میں حزب اللہ کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے "صیدا" میں حزب اللہ کے یونٹ اور ثقافتی شاخ کے سربراہ شیخ زید ظاہر سے ملاقات اور گفتگو کی۔ یہ ملاقات نواسی رسول حضرت زینب کبریٰ (س) کی ولادت باسعادت کے موقع پر منعقد ہوئی، جس میں فریقین نے مستقبل میں مشاورت اور اتفاق رائے سے معاشرے کے تمام شعبہ ہائے زندگی میں  مشترکہ ثقافتی سرگرمیوں کے نفاذ پر زور دیا۔ واضح رہے کہ حجۃ الاسلام سید کمیل باقر زادہ کو رواں سال اگست سے حجۃ الاسلام سید محمد رضا مرتضوی کی جگہ پر بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کا نیا ثقافتی مشیر تعینات کیا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 1027746

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027746/لبنان-میں-ایران-اور-حزب-الله-کے-ثقافتی-مسئولین-کا-مشاورتی-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org