QR CodeQR Code

یورپی ممالک کی روسی تیل کی قیمت پر تجویز مارکیٹ کیخلاف ہے

روسی تیل کی قیمت کی حد مقرر کرنیوالے ممالک کو روس تیل نہیں دیگا، وزارت خارجہ

30 Nov 2022 21:31

روسی تیل کی قیمت کی حد مقرر کرنے سے تیل کی فراہمی متاثر ہوگی۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یورپی تجویز پر عملدرآمد سے عالمی توانائی منڈی کی صورتحال خراب ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ روسی تیل کی قیمت کی حد مقرر کرنے کی یورپی ممالک کی تجویز پر روس نے اعتراض کیا ہے۔ ماسکو سے روسی وزارت خارجہ کے مطابق یورپی ممالک کی روسی تیل کی قیمت پر تجویز مارکیٹ کے خلاف ہے۔ روسی وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ یورپی تجویز عالمی منڈی کے طریقہ کار کے خلاف ہے۔ روسی تیل کی قیمت کی حد مقرر کرنے سے تیل کی فراہمی متاثر ہوگی۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یورپی تجویز پر عملدرآمد سے عالمی توانائی منڈی کی صورتحال خراب ہوگی۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روسی تیل کی قیمت کی حد مقرر کرنے والے ممالک کو روس تیل نہیں دے گا۔


خبر کا کوڈ: 1027750

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027750/روسی-تیل-کی-قیمت-حد-مقرر-کرنیوالے-ممالک-کو-روس-نہیں-دیگا-وزارت-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org