0
Wednesday 30 Nov 2022 21:57

پرویزالہیٰ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک، نون لیگ اکثریت سے محروم

پرویزالہیٰ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک، نون لیگ اکثریت سے محروم
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کیلئے مطلوبہ تعداد پوری کرنا مشکل ہوگیا۔ پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے معاملے پر ن لیگ دہری مشکلات سے دوچار ہو گئی۔ وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے 186 ارکان پورے کرنے ہوں گے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے ن لیگ کے 18 ارکان صوبائی اسمبلی کو معطل کر رکھا ہے، یہ ارکان 15 اجلاسوں میں شرکت نہیں کر سکتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے اس اقدام کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ رولز آف پروسیجر کے تحت عدم اعتماد میں ن لیگ کے 18 ارکان کردار ادا نہیں کر سکتے، عدم اعتماد تاحال پیش نہ ہونے کی وجہ یہ معطل ارکان ہیں۔

معطل ارکان میں میاں عبدالرؤف، سمیع اللّٰہ، ملک عبدالوحید، صبا صادق، راحیلہ خادم، ربیعہ نصرت، رابعہ فاروقی، زیب النسا اعوان، ذیشان رفیق، کنول لیاقت، گلناز شہزادی، نفیسہ امین، محمد افضل، عادل بخش، سعدیہ ندیم، راحت افزا، سنبل مالک شامل ہیں۔ موجودہ صورتحال میں ن لیگ کے نے آئینی راستہ نکالنے کے لیے قانونی ماہرین سے رجوع کر لیا ہے، جن کی رائے کی روشنی میں اگلا قدم اٹھایا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی کے 371 کے ایوان میں تحریک انصاف 180 ارکان ہیں، تحریک انصاف کو مسلم لیگ ق کے 10 ارکان کی حمایت بھی حاصل ہے، یوں حکومتی اتحاد کو 190 کے ہندسے پر برتری حاصل ہے۔ اپوزیشن اتحاد 180 ارکان کی حمایت حاصل ہے، مسلم لیگ ن 167، پیپلز پارٹی 7، آزاد ارکان 5 اور راہ حق پارٹی 1 ہے۔ اپوزیشن اتحاد کو تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے اس وقت 24 ارکان کی حمایت درکار ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 1027751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش