QR CodeQR Code

سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی

30 Nov 2022 22:12

کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 161200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر 138203 روپے کی سطح پر آگئی۔


اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کے اضافے سے 1760 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اس کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 روپے اور 314 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ اس کے نتیجے میں کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 161200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر 138203 روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1740 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1491.76 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔


خبر کا کوڈ: 1027754

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027754/سونے-کی-فی-تولہ-قیمت-میں-400-روپے-کمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org