0
Wednesday 30 Nov 2022 23:21

معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب تھی، ڈار جیسے ہی آئے ڈالر گھبرا کر نیچے آگیا، فضل الرحمان

معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب تھی، ڈار جیسے ہی آئے ڈالر گھبرا کر نیچے آگیا، فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار جیسے ہی واپس آئے، ڈالر گھبرا کر نیچے آگیا۔ کراچی میں سود کے خاتمے سے متعلق سیمینار سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ شرعی عدالت کے سود کے خلاف فیصلے پر عمل درآمد کیلئے وزیراعظم سے بات کی ہے، سود کا مسئلہ صرف مذہبی لوگوں کا نہیں سب کا ہے، اب قومی اور اجتماعی طور پر محنت کرنا ہوگی، قراردادیں اور سیمینار میں گفتگو حکومت کیلئے رہنمائی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب تھی، اسحاق ڈار جیسے ہی واپس آئے ڈالر گھبرا کر نیچے آگیا، ہم ایسی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں اس سے نکلنا آسان کام نہیں۔
خبر کا کوڈ : 1027767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش