0
Wednesday 30 Nov 2022 23:40

شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، دہشتگرد مارا گیا، جوان شہید

شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، دہشتگرد مارا گیا، جوان شہید
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد مارا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھا۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار پاروش نے جام شہادت نوش کیا، شہید کی عمر 35 سال اور آبائی تعلق کوہاٹ سے تھا۔
خبر کا کوڈ : 1027770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش