0
Wednesday 30 Nov 2022 23:50

نئے آرمی چیف کی تقرری کے بعد ملک میں بے یقینی کی صورتحال ختم ہونی چاہئے، جماعت اسلامی

نئے آرمی چیف کی تقرری کے بعد ملک میں بے یقینی کی صورتحال ختم ہونی چاہئے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر راشد نسیم نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کے بعد ملک میں بے یقینی کی صورتحال ختم ہونی چاہئے، پی ٹی آئی کی طرح شہباز شریف کی قیادت میں قائم پی ڈی ایم کی 13 جماعتی اتحادی حکومت نے بھی قوم کو مایوس کیا ہے، سیاسی حالات نئے انتخابات کی طرف جا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم کراچی میں جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا سے والد کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سیل میں بات چیت کے دوران کیا۔ راشد نسیم نے کہا کہ موجودہ شہباز حکومت نے مہنگائی کے خاتمے سے لیکر احتساب اور ملکی ترقی کے بڑے دعوے کئے تھے، مگر وہ سب جھوٹے ثابت ہے، ان کے دور حکومت میں مہنگائی و کرپشن میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

راشد نسیم نے کہا کہ نجات، ترقی کا واحد حل اسلامی نظام اور دیانتدار قیادت کا انتخاب ہے، ورنہ چہرے و حکومتیں بدلتی رہیں گی، عوام کی تقدیر نہیں بدل سکتی۔ دریں اثناء روزنامہ جسارت کے چیف ایڈیٹر شاہنواز فاروقی، سینئر صحافی و حیدرآباد پریس کلب کے سابق صدر محمد شاہد شیخ، اسلام کوٹ کے صحافیوں عبدالغنی بجیر، شاہنواز خاصخیلی کے علاوہ نائب امیر بشیر احمد ماندائی کی قیادت میں جماعت اسلامی بلوچستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے بھی مجاہد چنا سے والد کی وفات پر تعزیت کی۔
خبر کا کوڈ : 1027772
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش