QR CodeQR Code

قطر امریکا سے ایک ارب ڈالر کا اینٹی ڈرون سسٹم خریدے گا

30 Nov 2022 21:30

پینٹاگون نے کہا ہے کہ قطر کو اینٹی ڈرون سسٹم فروخت کرنے کے بعد اسکی تربیت اور کارکردگی برقرار رکھنے کیلئے امریکی حکومت اور کنٹریکٹرز کے نمائندے درکار ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ نے قطر کو ایک ارب ڈالر مالیت کے اینٹی ڈرون سسٹم کی فروخت کی منظوری دے دی۔ پینٹاگون کے مطابق تین امریکی کنٹریکٹرز اینٹی ڈرون سسٹم قطر کو فروخت کریں گے۔ پینٹاگون نے اس حوالے سے امریکی کانگریس کو آگاہ کر دیا ہے، آئندہ منگل کو کنٹریکٹرز اور قطر کے درمیان معاہدہ متوقع ہے۔ پینٹاگون نے کہا ہے کہ قطر کو اینٹی ڈرون سسٹم فروخت کرنے کے بعد اس کی تربیت اور کارکردگی برقرار رکھنے کے لیے امریکی حکومت اور کنٹریکٹرز کے نمائندے درکار ہوں گے۔ رواں برس کے آغاز پر صدر جو بائیڈن نے قطر کو امریکا کا اہم اتحادی ملک قرار دیا تھا۔ یہ بات انہوں نے امیر قطر شیخ تمیم بن الثانی سے ملاقات کے دوران کہی تھی۔


خبر کا کوڈ: 1027777

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027777/قطر-امریکا-سے-ایک-ارب-ڈالر-کا-اینٹی-ڈرون-سسٹم-خریدے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org