0
Wednesday 30 Nov 2022 23:37

پرویز الہٰی نے اپنی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کو شوکاز نوٹس دے دیا

پرویز الہٰی نے اپنی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کو شوکاز نوٹس دے دیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اپنی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ چوہدری پرویز الہٰی نے مسرت جمشید چیمہ کو اداروں کے خلاف متنازع بیان دینے پر شوکاز نوٹس دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس حوالے سے کہا کہ اداروں کے خلاف بیان بازی حکومت پنجاب کی پالیسی کے خلاف ہے۔ چوہدری پرویز الہٰی نے ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ سے ان کے متنازع بیان پر وضاحت طلب کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1027778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش