0
Wednesday 30 Nov 2022 21:59

پی ٹی آئی خواتین کا مولانا فضل الرحمان کیخلاف مقدمہ کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی خواتین کا مولانا فضل الرحمان کیخلاف مقدمہ کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ خواتین سے متعلق بیان دینے پر پاکستان تحریک انصاف کی خواتین نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کر دیا۔تحریک انصاف پنجاب کی صدر یاسمین راشد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کیا۔ یاسمین راشد نے کہا کہ فضل الرحمان نے خواتین کے خلاف غلیظ باتیں کیں، انہیں چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیئے، فضل الرحمان کو مولانا کہنا بھی نہیں چاہتی۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے خواتین سے متعلق بےہودہ زبان استعمال کی، جو باتیں انہوں نے کیں، اس پر انہیں شرم آنی چاہیئے، ہم اس بدکمالی پر ایف آئی آر درج کروائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1027781
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش