QR CodeQR Code

پی ٹی آئی خواتین کا مولانا فضل الرحمان کیخلاف مقدمہ کرنے کا اعلان

30 Nov 2022 21:59

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی پنجاب کی صدر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے خواتین سے متعلق بےہودہ زبان استعمال کی، جو باتیں انہوں نے کیں، اس پر انہیں شرم آنی چاہیئے، ہم اس بدکمالی پر ایف آئی آر درج کروائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ خواتین سے متعلق بیان دینے پر پاکستان تحریک انصاف کی خواتین نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کر دیا۔تحریک انصاف پنجاب کی صدر یاسمین راشد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کیا۔ یاسمین راشد نے کہا کہ فضل الرحمان نے خواتین کے خلاف غلیظ باتیں کیں، انہیں چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیئے، فضل الرحمان کو مولانا کہنا بھی نہیں چاہتی۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے خواتین سے متعلق بےہودہ زبان استعمال کی، جو باتیں انہوں نے کیں، اس پر انہیں شرم آنی چاہیئے، ہم اس بدکمالی پر ایف آئی آر درج کروائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1027781

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027781/پی-ٹی-ا-ئی-خواتین-کا-مولانا-فضل-الرحمان-کیخلاف-مقدمہ-کرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org