0
Thursday 1 Dec 2022 01:36

تحریک انصاف کے اراکین ہم سے رابطے میں ہیں، خواجہ محمد آصف

تحریک انصاف کے اراکین ہم سے رابطے میں ہیں، خواجہ محمد آصف
اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف کے اراکین ہم سے رابطے میں ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ اسمبلیاں توڑی جائیں۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب دیکھتے ہیں کہ اراکین کے رابطوں سے متعلق کس کا دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے۔ پرویز الہٰی کو اپنا امیدوار بنانے سے متعلق سوال کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاسی صورتحال مسلسل بدل رہی ہے۔ میرے کچھ دوست اس کام پر لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں کروں گا، جو ان کے لیے مشکلات کھڑی کرے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے لیے مطلوبہ تعداد پوری کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے معاملے پر (ن) لیگ دہری مشکلات سے دوچار ہوگئی ہے، وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 186 ارکان پورے کرنے ہوں گے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے (ن) لیگ کے 18 ارکان صوبائی اسمبلی کو معطل کر رکھا ہے، یہ ارکان 15 اجلاسوں میں شرکت نہیں کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1027804
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش