QR CodeQR Code

تحریک انصاف کے اراکین ہم سے رابطے میں ہیں، خواجہ محمد آصف

1 Dec 2022 01:36

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں پرویز الہٰی کو اپنا امیدوار بنانے سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سیاسی صورتحال مسلسل بدل رہی ہے۔ میرے کچھ دوست اس کام پر لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں کرونگا، جو ان کیلئے مشکلات کھڑی کرے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف کے اراکین ہم سے رابطے میں ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ اسمبلیاں توڑی جائیں۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب دیکھتے ہیں کہ اراکین کے رابطوں سے متعلق کس کا دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے۔ پرویز الہٰی کو اپنا امیدوار بنانے سے متعلق سوال کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاسی صورتحال مسلسل بدل رہی ہے۔ میرے کچھ دوست اس کام پر لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں کروں گا، جو ان کے لیے مشکلات کھڑی کرے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے لیے مطلوبہ تعداد پوری کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے معاملے پر (ن) لیگ دہری مشکلات سے دوچار ہوگئی ہے، وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 186 ارکان پورے کرنے ہوں گے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے (ن) لیگ کے 18 ارکان صوبائی اسمبلی کو معطل کر رکھا ہے، یہ ارکان 15 اجلاسوں میں شرکت نہیں کرسکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1027804

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027804/تحریک-انصاف-کے-اراکین-ہم-سے-رابطے-میں-ہیں-خواجہ-محمد-ا-صف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org