0
Thursday 1 Dec 2022 01:47

عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات آج ہوگی

عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات آج ہوگی
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات آج ہوگی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے موقف پر قائم ہیں۔ دوسری جانب عمران خان نے پی ٹی آئی کے اراکین سندھ اسمبلی کو ہفتے کے روز لاہور طلب کرلیا ہے۔ اس حوالے سے خرم شیر زمان نے کہا کہ ملاقات میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے استعفے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دوسری جانب عمران خان عام انتخابات کی تیاریوں کے لیے متحرک ہوگئے ہیں، انہوں نے پارٹی ٹکٹ کی تقسیم سے متعلق پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1027805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش