QR CodeQR Code

عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات آج ہوگی

1 Dec 2022 01:47

پی ٹی آئی چیئرمین عام انتخابات کی تیاریوں کیلئے متحرک ہوگئے ہیں، انہوں نے پارٹی ٹکٹ کی تقسیم سے متعلق پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات آج ہوگی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے موقف پر قائم ہیں۔ دوسری جانب عمران خان نے پی ٹی آئی کے اراکین سندھ اسمبلی کو ہفتے کے روز لاہور طلب کرلیا ہے۔ اس حوالے سے خرم شیر زمان نے کہا کہ ملاقات میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے استعفے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دوسری جانب عمران خان عام انتخابات کی تیاریوں کے لیے متحرک ہوگئے ہیں، انہوں نے پارٹی ٹکٹ کی تقسیم سے متعلق پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1027805

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027805/عمران-خان-اور-وزیراعلی-پنجاب-کی-ملاقات-ا-ج-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org