QR CodeQR Code

اسمبلیوں کے تحلیل کا معاملہ۔۔۔

عمران خان نے پرویزالہیٰ اور سندھ اسمبلی کے ارکان کو طلب کرلیا

1 Dec 2022 08:37

ملاقات میں اسمبلی کی تحلیل اور الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ عمران خان نے پی ٹی آئی کے اراکین سندھ اسمبلی کو بھی ہفتے کے روز لاہور طلب کر لیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے کہا ہے کہ ملاقات میں سندھ اسمبلی کی نشستوں سے استعفے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد عمران خان نے آج وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہیٰ کو طلب کر لیا ہے۔ دونوں رہنماوں کی ملاقات آج لاہور میں عمران خان کی رہائشگاہ پر ہو گی۔ ملاقات میں اسمبلی کی تحلیل اور الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ عمران خان نے پی ٹی آئی کے اراکین سندھ اسمبلی کو بھی ہفتے کے روز لاہور طلب کر لیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا ہے کہ ملاقات میں سندھ اسمبلی کی نشستوں سے استعفے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دوسری جانب عمران خان عام انتخابات کی تیاریوں کیلئے متحرک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے پارٹی ٹکٹ کی تقسیم سے متعلق پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1027821

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027821/عمران-خان-نے-پرویزالہی-اور-سندھ-اسمبلی-کے-ارکان-کو-طلب-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org