0
Thursday 1 Dec 2022 11:06

8 دسمبر کو میرپور ڈویڑن میں بھی تحریک انصاف کو شکست ہو گی، چوہدری محمد یاسین

8 دسمبر کو میرپور ڈویڑن میں بھی تحریک انصاف کو شکست ہو گی، چوہدری محمد یاسین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان  پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آزادکشمیر کی حکومت ایک سال میں عوامی مقبولیت کھو چکی ہے، مظفرآباد ڈویژن کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارتی نے بھرپور کامیابی حاصل کر کے ثابت کر دیا ہے کہ پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی آج بھی سب سے بڑی جماعت ہے۔ مظفرآباد ڈویڑن میں  تحریک انصاف کو عبرت ناک شکست ہوئی ہوئی ہے، انشاءاللہ 8 دسمبر کو میرپور ڈویڑن میں بھی تحریک انصاف کو شکست ہو گی۔ ضلع کوٹلی میں پیپلز پارٹی کلین سوہپ کریگی، ڈسٹرکٹ کونسل کا چیئرمین بھی ہمارا ہو گا بلدیہ کا چیئرمین بھی ہمارا ہو گا، یونین کونسل چتر جوگالپال سے مزمل خالق چوہدری بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چتر جوگالپال امیدوار ڈسٹرکٹ کونسل مزمل خالق چوہدری کی رہائش گاہ پر شمولیتی پروگرام میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی امیدوار اسمبلی حلقہ کھوئی رٹہ محمد ولید انقلابی بھی اٴْن کے ہمراہ تھے۔ چوہدری محمد یٰسین مزید کہا کہ حلقہ کھوئی رٹہ سے انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کریگی۔ انہوں نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے تمام شرکاء کا شاندار استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ پیپلز پارٹی نے جیت لیا اور اگر کسی نے بدمعاشی کرنے کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کارکنان سے کہا کہ وہ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد وہیں موجود رہیں اور رزلٹ لیکر ہی وہاں سے آئیں۔
خبر کا کوڈ : 1027841
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش