QR CodeQR Code

چین نے بھارت کو امریکا کیساتھ مشترکہ جنگی مشقوں پر خبردار کر دیا

1 Dec 2022 11:24

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کی امریکا کے ساتھ مشترکا مشقیں چین کے ساتھ کیے گئے لائن آف ایکچوئل کنٹرول معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چین نے بھارت کو امریکا کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں پر خبردار کر دیا۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ چین کو بھارت کی امریکا کے ساتھ مشترکہ مشقوں پر تحفظات ہیں۔ بھارت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت امریکا کے ساتھ جنگی مشقیں کرے گا تو چین کے ساتھ اس کے باہمی اعتماد میں اضافہ نہیں ہو گا۔ بھارت کی امریکا کے ساتھ مشترکا مشقیں چین کے ساتھ کیے گئے لائن آف ایکچوئل کنٹرول معاہدے کی خلاف ورزی ہیں اور معاہدے کی روح کے خلاف ہیں۔ بھارت اور امریکا کی جنگی  مشقیں اترکھنڈ میں چین کی سرحد کے قریب کی جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1027845

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027845/چین-نے-بھارت-کو-امریکا-کیساتھ-مشترکہ-جنگی-مشقوں-پر-خبردار-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org