0
Thursday 1 Dec 2022 11:53

معافی نہیں مانگوں گا فرح گوگی کے نوٹس پر قانون جنگ لڑنے کو تیار ہوں، شاہزیب خانزادہ

معافی نہیں مانگوں گا فرح گوگی کے نوٹس پر قانون جنگ لڑنے کو تیار ہوں، شاہزیب خانزادہ
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرح گوگی کے ہرجانے کے نوٹس پر جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ کے میزبان شاہزیب خانزادہ نے دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے مؤقف پر قائم ہوں، معافی نہیں مانگوں گا۔ شاہزیب خانزادہ نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ عمر فاروق کا انٹرویو کرنے کی مناسب وجوہات موجود تھیں، عمر فاروق کے پاس سعودی ولی عہد کا گھڑی کا سیٹ تھا اور گھڑی کا یہ سیٹ عمران خان کو بطور وزیراعظم تحفے میں ملا تھا۔ سینیئر اینکر شاہزیب خانزادہ نے مزید کہا کہ عمران سمیت کسی نے بھی آج تک نہیں کہا کہ یہ وہ سیٹ نہیں ہے۔ شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ پوری تحقیق کے بعد ہی عمر فاروق کا انٹرویو کیا تھا، انٹرویو کیلئے صحافتی اصولوں کی مکمل پاس داری کی تھی۔ شاہزیب خانزادہ کا کہنا تھا کہ معافی نہیں مانگوں گا فرح گوگی کے نوٹس پر قانون جنگ لڑنے کو تیار ہوں۔
خبر کا کوڈ : 1027856
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش