0
Thursday 1 Dec 2022 12:03

امریکی سفیر ملاقاتوں سے سیاسی جماعتوں کا نقطہ نظر سمجھنا چاہتے ہیں، فواد چوہدری

امریکی سفیر ملاقاتوں سے سیاسی جماعتوں کا نقطہ نظر سمجھنا چاہتے ہیں، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ ہماری پارٹی کے بعض افراد کی رائے ہو کہ صوبائی اسمبلیاں تحلیل نہ کی جائیں لیکن جب فیصلہ ہوگیا ہے تو سب استعفے دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف 20 مارچ سے پہلے الیکشن چاہتی ہے، ہوسکتا ہے کہ ہماری پارٹی کے بعض افراد کی رائے ہو کہ صوبائی اسمبلیاں تحلیل نہ کی جائیں لیکن جب فیصلہ ہوگیا ہے تو سب استعفے دیں گے۔ امریکی سفیر سے ملاقات پر انہوں نے کہا کہ امریکا اور دیگر ممالک کے سفیروں سے رابطہ ہوتا رہتا ہے، سفیر سیاسی جماعتوں کا نقطہ نظر سمجھنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1027858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش