0
Thursday 1 Dec 2022 12:16

کرپشن اور نالائقی کیوجہ سے بھارت اور بنگلہ دیش سے پیچھے رہ گئے ہیں، احسن اقبال

کرپشن اور نالائقی کیوجہ سے بھارت اور بنگلہ دیش سے پیچھے رہ گئے ہیں، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم اس لیے 75 سال میں پیچھے رہ گئے کہ کرپٹ زیادہ ہیں اور ہم اس لیےترقی نہ کرسکے کہ نالائق زیادہ ہیں۔ لاہور کی نجی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ قوم اور نوجوانوں سے اپیل ہے کہ اختلاف رائے ضرور رکھیں لیکن نفرت نہ پالیں، اختلاف رائے کو ہم نے نفرت میں بدل دیا ہے، معاشرے کو پولورائزڈ کر دیا ہے لیکن یہ سوچنا ہو گا کہ نفرت سے معاشرے نہیں چل سکتے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں اشد ضرورت ہے کہ ایک دوسرے پر تنقید میں احترام سامنے رکھیں، معاشرے کو استحکام کی اشد ضرورت ہے، ہمیں اس نوجوان نسل کو اچھا مستقبل دینے کی طرف جانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا صرف ایک مسئلہ ہے اور وہ سیاسی عدم استحکام ہے، ہمارے ہاں پالیسیوں کا تسلسل نہیں رہا جب کہ دیگر ممالک ہم سے آگے نکل گئے جن میں بنگلادیش، انڈونیشیا اور ملائیشیا مثال ہیں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ معاشی ماہرین، تاجروں اور صنعتکاروں سے اپیل ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی طرف آئیں، ڈالر آئیں گے تو ملک چلے گا،ایک وقت تھا پاکستان اوپر جا رہا تھا لیکن پھر بار بار اس راستے کو روکا گیا، ہم نے ترقی کو راستے میں روکا جب کہ بنگلادیش بھارت نے ایسا نہیں کیا، اب بھی وقت ہے کہ سیاستدان مل بیٹھ کر دانشمندی سے پارلیمنٹ میں فیصلہ کریں۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اب وہ حالات بدل گئے ہیں اور ہمیں دوسرے ملکوں سے قرضے مانگنے پڑ رہے ہیں، پاکستان ڈیفالٹ کرنے لگا تھا لیکن ہم نے سنبھال لیا۔
خبر کا کوڈ : 1027860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش