0
Thursday 1 Dec 2022 12:44

جنگ بندی ختم، دہشت گردی دوبارہ شروع کرینگے، کالعدم ٹی ٹی پی

جنگ بندی ختم، دہشت گردی دوبارہ شروع کرینگے، کالعدم ٹی ٹی پی
اسلام ٹائمز۔ ایک عرصے تک مذاکرات کے بعد کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے دو روز قبل حکومت کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ ختم کرنے اور ملک میں دہشت گردی کی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا جو ریاستی، حکومتی اتھارٹی کو براہ راست چیلنج کرنے کے مترادف تھا۔ اس سلسلہ میں کالعدم ٹی ٹی پی کے ترجمان کی جانب سے یہ بھی باور کرایا گیا کہ ہم نے اب تک صبر سے کام لیا ہے مگر ہم پر حملے کئے گئے، اب ہمارے انتقامی حملے بھی دیکھیں، اب کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے اس دھمکی کو عملی جامہ پہنانے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے بلیری میں پولیو ورکرز کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کی وین پر خودکش حملہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1027869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش