0
Thursday 1 Dec 2022 16:46

سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے کوئٹہ دھماکہ کے تخریب کاروں تک پہنچیں گے، ضیا لانگو

سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے کوئٹہ دھماکہ کے تخریب کاروں تک پہنچیں گے، ضیا لانگو
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے میں ملوث تخریب کاروں کے ٹھکانے تک سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے پہنچے گے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا ہے کہ تخریب کاروں کو جلد پکڑ لیں گے۔ پولیو ورکرز اور مہم کے خلاف تخریب کار سرگرمِ عمل ہیں۔ پولیو ورکرز کی سکیورٹی مزید سخت کریں گے۔ ضیا لانگو نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں ہونے والی تخریب کاری میں ملوث مشتبہ افراد اور ان کے سہولت کاروں کو جلد گرفتار کر لیں گے۔ بلوچستان کے وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ تخریب کارے کے واقعے کے بعد شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1027911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش