QR CodeQR Code

سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے کوئٹہ دھماکہ کے تخریب کاروں تک پہنچیں گے، ضیا لانگو

1 Dec 2022 16:46

اپنے بیان میں وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں ہونیوالی تخریب کاری میں ملوث مشتبہ افراد اور انکے سہولت کاروں کو جلد گرفتار کر لینگے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے میں ملوث تخریب کاروں کے ٹھکانے تک سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے پہنچے گے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا ہے کہ تخریب کاروں کو جلد پکڑ لیں گے۔ پولیو ورکرز اور مہم کے خلاف تخریب کار سرگرمِ عمل ہیں۔ پولیو ورکرز کی سکیورٹی مزید سخت کریں گے۔ ضیا لانگو نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں ہونے والی تخریب کاری میں ملوث مشتبہ افراد اور ان کے سہولت کاروں کو جلد گرفتار کر لیں گے۔ بلوچستان کے وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ تخریب کارے کے واقعے کے بعد شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1027911

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027911/سی-ٹی-وی-فوٹیج-کے-ذریعے-کوئٹہ-دھماکہ-تخریب-کاروں-تک-پہنچیں-گے-ضیا-لانگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org