QR CodeQR Code

کراچی میں تباہی کی واحد وجہ پیپلز پارٹی کی اجارہ داری ہے، جماعت اسلامی

1 Dec 2022 17:26

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنانے ہوئے کہا کہ 25 سالوں سے سندھ کا بلدیاتی نظام ان کے پاس ہے، واٹر بورڈ، کے ڈی اے سمیت ہر ادارے میں اپنے لوگ بھرتی کئے ہوئے ہیں، ایک بارش نے شہر میں دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ شہر تباہی کی واحد وجہ پیپلز پارٹی کی اجارہ داری ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنانے ہوئے کہا کہ 25 سالوں سے سندھ کا بلدیاتی نظام ان کے پاس ہے، واٹر بورڈ، کے ڈی اے سمیت ہر ادارے میں اپنے لوگ بھرتی کئے ہوئے ہیں، ایک بارش نے شہر میں دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں جتنی سڑکیں بن رہی ہیں، وہ سب غیر معیاری ہیں، 1500 کروڑ روپے ترقیاتی کاموں کے نام پر کراچی کو لوٹا جا رہا ہے، ہم اس لوٹ مار کیخلاف ہائیکورٹ جائیں گے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے باوجود سیاسی ایڈمنسٹریٹر کی غیر قانونی تعیناتی ختم کیوں نہیں کی جاتی؟، پیپلز پارٹی نے 17 سالوں میں پانی کا کوئی منصوبہ نہیں دیا، کے فور کیوں مکمل نہیں کیا جا رہا، کراچی کے لوگ پانی کیلئے ترس رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ عوامی رابطہ مہم چلا رہے ہیں، تاکہ عوام کو انکی کرپشن کا بتا سکیں۔


خبر کا کوڈ: 1027919

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027919/کراچی-میں-تباہی-کی-واحد-وجہ-پیپلز-پارٹی-اجارہ-داری-ہے-جماعت-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org