QR CodeQR Code

گوادر، اے این ایف کی کارروائی، 1400 کلو منشیات کی اسمگلنگ ناکام

1 Dec 2022 17:43

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع ملنے پر اونٹوں کے ذریعے بھاری مقدار میں چرس اسمگل کرنیکی کوشش ناکام بنائی گئی۔ 1400 کلو چرس اونٹوں پر لاد کر گوادر اور پھر سمندری راستے سے اسمگل کرنی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹیکس فورسز نے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں کارروائی کرتے ہوئے چودہ سو کلو گرام منشیات برآمد کر لی۔ ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع ملنے پر اونٹوں کے ذریعے بھاری مقدار میں چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ 1400 کلو چرس اونٹوں پر لاد کر گوادر اور پھر سمندری راستے سے اسمگل کرنی تھی۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1027920

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027920/گوادر-اے-این-ایف-کی-کارروائی-1400-کلو-منشیات-اسمگلنگ-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org