QR CodeQR Code

کوئٹہ، ویڈیو اسکینڈل کیس کے مرکزی ملزمان پر جرم ثابت، قید و جرمانے کی سزا

1 Dec 2022 18:21

گزشتہ سال ویڈیو اسکینڈل کیس میں گرفتار ہونیوالے افراد پر متعدد لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے اور انہیں بلیک میل کرنے کے الزامات تھے۔


اسلام ٹائمز۔ نازیبا ویڈیو اسکینڈل کیس کے مرکزی ملزمان ہدایت خلجی اور خلیل خلجی پر جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ہدایت خلجی کو چھ سال، جبکہ خلیل خلجی کو تین سال اور پانچ، پانچ لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال سامنے آنے والے ویڈیو اسکینڈل کیس میں گرفتار ہونے والے افراد پر متعدد لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے اور انہیں بلیک میل کرنے کے الزامات تھے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ 7 نے ہدایت خلجی کو سیکشن اکیس کے تحت تین سال کی سزا اور پانچ لاکھ جرمانہ، جبکہ سیکشن بائیس کے تحت بھی تین سال کی سزا اور پانچ لاکھ جرمانہ عائد کیا ہے۔ اسی طرح مرکزی مجرم کے بھائی خلیل خلجی کو تین سال کی سزا اور پانچ لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1027922

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027922/کوئٹہ-ویڈیو-اسکینڈل-کیس-کے-مرکزی-ملزمان-پر-جرم-ثابت-قید-جرمانے-کی-سزا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org