0
Thursday 1 Dec 2022 19:09

ایم کیو ایم نے خاتون رکن اسمبلی رعنا انصار کو پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا

ایم کیو ایم نے خاتون رکن اسمبلی رعنا انصار کو پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم نے اپنی خاتون رکن اسمبلی رعنا انصار کو اپنا پارلیمانی لیڈر مقرر کیا ہے۔ سندھ اسمبلی میں کسی خاتون کو پہلی مرتبہ پارلیمانی لیڈر بننا کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ اس سے پہلے کنور نوید جمیل ایوان میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر کے فرائض انجام دے رہے تھے وہ اس وقت علیل ہیں۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے بعد اسپیکر آغا سراج درانی نے رعنا انصار کو پارلیمانی لیڈر بنائے جانے کا اعلان کیا اور انہیں یہ منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔ آغا سراج نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنے فرائض پوری لگن اور محنت سے انجام دیں گی۔ رعنا انصار کو پارلیمانی لیڈر مقرر ہونے پر ایوان میں موجود حکومت اور اپوزیشن کے تمام پارلیمانی ارکان نے مبارکباد پیش کی۔ پیپلز پارٹی جی ڈی ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی خواتین ارکان نے رعنا انصار کو ان کی نشست پر جاکر مبارک باد دی۔
خبر کا کوڈ : 1027931
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش