QR CodeQR Code

آئندہ انتخابات شفاف ہوئے تو جی ڈی اے پیپلز پارٹی کا سندھ سے صفایا کردیگی، صدر الدین راشدی

1 Dec 2022 19:19

سید صدرالدین شاہ راشدی نے جی ڈی اے کے رہنماؤں اور کارکنوں کو الیکشن کی بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے نو منتخب ضلعی کنوینرز پر زور دیا کہ وہ اپنے ضلع کی رابطہ کمیٹی جلد مکمل کرکے فوری طور پر جی ڈی اے کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی عباسی کو پہنچائیں۔


اسلام ٹائمز۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے چیف کوآرڈینیٹر اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کراچی میں جی ڈے اے کے ایک اجلاس میں پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ انتخابات اگر شفاف ہوئے تو جی ڈی اے پیپلز پارٹی کا سندھ سے صفایا کردیگی۔ سید صدرالدین شاہ راشدی نے جی ڈی اے کے رہنماؤں اور کارکنوں کو الیکشن کی بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے نو منتخب ضلعی کنوینرز پر زور دیا کہ وہ اپنے ضلع کی رابطہ کمیٹی جلد مکمل کرکے فوری طور پر جی ڈی اے کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی عباسی کو پہنچائیں۔ اجلاس میں جی ڈی اے کے انفارمیشن سیکریٹری سردار عبدالرحیم کے علاوہ سکھر کے کنوینر سید شفقت حسین، جامشورو کے کنوینر سید غضنفر شاہ، فنکشنل لیگ خیرپور کے صدر سید محرم علی شاہ اور جنرل سیکریٹری سید عقیل حیدر شاہ بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 1027932

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027932/آئندہ-انتخابات-شفاف-ہوئے-جی-ڈی-اے-پیپلز-پارٹی-کا-سندھ-سے-صفایا-کردیگی-صدر-الدین-راشدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org