QR CodeQR Code

پولیس وین حملہ، ملکی استحکام کیلئے دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے

دہشتگرد ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، علامہ ریاض نجفی

1 Dec 2022 20:14

وفاق المدارس الشیعہ کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں پولیس وین پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کا خاتمہ ملکی استحکام کیلئے ضروری ہے۔ دہشتگرد ملک میں عدم استحکام پید ا کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن قوم اور سیکورٹی ادارے پُرعزم ہیں کہ ہم ملکی سلامتی کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے کوئٹہ میں پولیس وین پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کا خاتمہ ملکی استحکام کیلئے ضروری ہے۔ دہشتگرد ملک میں عدم استحکام پید ا کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن قوم اور سیکورٹی ادارے پُرعزم ہیں کہ ہم ملکی سلامتی کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے۔ تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا ریاستی اداروں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ معذوری سے بچانے والے پولیو کے قطروں کی مخالفت کرنیوالے جاہل ہیں۔ قوم میں اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے۔ دہشتگردی کا خاتمہ کیے بغیر ہم پاکستان کی حفاظت نہیں کر سکتے۔ ایک عرصے سے پاکستان کو دہشتگردی کا سامنا ہے۔ ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے سیکورٹی اداروں اور عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ ان شاءاللہ شہداء کا خون رائیگان نہیں جائے گا۔ کوئٹہ بڑے عرصے سے دہشتگردی کا شکار ہے۔ ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 1027936

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027936/دہشتگرد-ملک-میں-عدم-استحکام-پیدا-کرنا-چاہتے-ہیں-علامہ-ریاض-نجفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org