QR CodeQR Code

ایم کیو ایم پاکستان کو لندن میں کیس دائر نہیں کرنا چاہیئے تھا، فاروق ستار

1 Dec 2022 20:30

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ لندن پراپرٹی کیس ایم کیو ایم پاکستان نے 2020ء میں دائر کیا تھا، ایم کیو ایم نے 2018ء میں میری رکنیت معطل کر دی تھی، آج بھی میں ایم کیو ایم پاکستان کا حصہ نہیں ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے 2020ء میں لندن کی عدالت میں کیس داخل کیا تھا، کیس کی سماعت شروع ہوئی جس میں مجھے بھی بیان دینا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو لندن میں یہ کیس دائر نہیں کرنا چاہیئے۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ میرے بیان کی اہمیت سمجھے بغیر تحریکی ساتھیوں نے پروپیگنڈہ شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ ریکارڈ کی درستگی کے لئے تحریکی ساتھیوں کے سامنے حقائق رکھ رہا ہوں، لندن پراپرٹی کیس ایم کیو ایم پاکستان نے 2020ء میں دائر کیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے 2018ء میں میری رکنیت معطل کر دی تھی۔ فاروق ستار نے کہا کہ آج بھی میں ایم کیو ایم پاکستان کا حصہ نہیں ہوں، امین الحق نے ان پراپرٹیز پر دعویٰ کیا تو جوابی دعویٰ پر مجھ سے متعلق جو نکات تھے، میرا اس پر جواب دینا لازمی تھا۔


خبر کا کوڈ: 1027938

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027938/ایم-کیو-پاکستان-کو-لندن-میں-کیس-دائر-نہیں-کرنا-چاہیئے-تھا-فاروق-ستار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org