اسلام ٹائمز۔ گلگت کے علاقے نومل میں چیک پوسٹ کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا۔ گاڑی نلتر جا رہی تھی اور جس میں تین افراد سوار تھے۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے کوئی فرقہ وارانہ نہیں۔ دوسری جانب زخمی شخص کو فوری طور پر سٹی ہسپتال گلگت منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امداد دی گئی۔