QR CodeQR Code

گلگت، نومل میں گاڑی پر فائرنگ، ایک زخمی

1 Dec 2022 22:29

پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے کوئی فرقہ وارانہ نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت کے علاقے نومل میں چیک پوسٹ کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا۔ گاڑی نلتر جا رہی تھی اور جس میں تین افراد سوار تھے۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے کوئی فرقہ وارانہ نہیں۔ دوسری جانب زخمی شخص کو فوری طور پر سٹی ہسپتال گلگت منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امداد دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 1027965

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027965/گلگت-نومل-میں-گاڑی-پر-فائرنگ-ایک-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org