0
Thursday 1 Dec 2022 22:58

تحریک انصاف کے 20 اراکین ہمارے پاس ہیں، ایاز صادق کا دعویٰ

تحریک انصاف کے 20 اراکین ہمارے پاس ہیں، ایاز صادق کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے 20 ارکان ہمارے پاس ہے۔ عمران خان کی پارٹی ٹوٹ گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں توڑنے سے متعلق عمران خان کی طرف دیکھا جا رہا ہے، دو اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو کیا کرنا ہے، ہم اس حوالے سے حکمت عملی بنا رہے ہیں، عمران خان یہ رسک لینے سے پہلے دس مرتبہ سوچیں گے۔ ایاز صادق نے کہا کہ ابھی تک پرویز الٰہی کے پاس کوئی آپشن نہیں، پرویز الٰہی کا مستقبل ان ہی کےساتھ ہے، ہم نے پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ آفر کی تھی، دعائے خیر ہوئی لیکن 24 گھنٹے میں صورتحال تبدیل ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 1027972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش